ANP’s Spokesman Zahid Khan Special Interview with AMN Tv Peshawar.
فوج پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے یا ریاست کے ساتھ ہے؟نیب اپنی ساکھ مجروع کر چکا،
70فیصد پیداوار کے باوجودسندھ کو قدرتی گیس کی عدم فراہمی حکومتی ناکامی ہے۔زاہد خان
خیبر پختونخوا خود کفیل ہونے کے باوجود یہاں فیکٹریاں بند ہیں۔ گیس پیدا کرنے والے صوبوں کے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں
کاروبار بند ہونے کی وجہ سے بے روزگاری بڑھ رہی ہے،بنی گالہ کے بادشاہ اور پیادوں کے کانوں پر جوں نہیں رینگ رہی۔
بلوچستان کی پیدا کردہ گیس پنجاب میں استعمال کرکے ختم کر دی گئی جو آئینی خلاف ورزی ہے۔ چھوٹے صوبوں کے شہریوں کو بنیادی حق دیا جائے۔
پنجاب سے گندم کی بجائے آٹا خریداری پر پابندی صوبہ دشمنی ہے،خیبر پختونخوا کے گنا زمیندار اور کاشتکار مشکلات کا شکار ہیں۔
صوبے سے گڑ افغانستان بارڈر سے نہیں جانے دیا جا رہا جبکہ واہگہ بارڈر سے پنجاب کی فصلیں برآمد کرنے کی اجازت ہے۔
حکمران پنجاب کی خوشنودی کے لیے چھوٹے صوبوں کے عوام سے دشمنی کر رہے ہیں۔ حکومت پر تنقید کرنے والوں کو خوفزدہ کیا جا رہا ہے