ANP’s Chief Asfandyar Wali Khan’s latest interview with AMN TV December 2018
علیمہ خان کی جائیداد کے معاملے پر احتساب کے نظام کو سانپ سونگھ گیا ہے،نواز شریف کے بیٹوں کے خلاف جے آئی ٹی بن سکتی ہے تو علیمہ خان کے خلاف تحقیقات میں کیا رکاوٹ ہے؟ملک میں احتساب گھر کی لونڈی بن چکا ہے،چیف جسٹس کی خاموشی تعجب خیز ہے ۔خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں، ملک میں احتساب صرف سیاسی مخالفین کیلئے ہے۔عمران خان ایکسپوز ہو چکے اب بھاگنے نہیں دیں گے ،حکومت کو مدت پوری کرنی چاہئے،ایف اے ٹی ایف کی شرائط تسلیم نہ کی گئیں تو ملک جلد ایتھوپیا بن جائے گا۔موجودہ حکومت نیب زدہ اور نیب زادوں کے گرد گھوم رہی ہے۔ اے این پی بلا امتیاز احتساب پر یقین رکھتی ہے اور سیاسی وابستگی سے قطع نظر تمام افراد اور اداروں کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہئے