عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین کا ملکی سیاسی صورتحال اور معاشی پالیسیوں کے حوالے سے حالیہ انٹرویو
حکومت کو مسند اقتدار دلانے والی قوتیں ملکی حالات پر انگشت بدندان ہیں ،احتساب صرف
سیاسی مخالفین کیلئے ہے، نیب حکومت کے اشاروں پرکٹھ پتلی کا کردار ادا کر رہا ہے۔علیمہ خان کی اربوں روپے کی بے نامی جائیداد پر نیب اور چیف جسٹس کی خاموشی سوالیہ نشان ہیں۔حکومت راہ فرار اختیار نہ کرے،عوام کو دکھائے گئے سہانے خوابوں کی تعبیر سامنے لانا ہوگی۔بیساکھیوں کے سہارے کھڑی حکومت سو دن میں ایکسپوز ہو چکی ، ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔افغان امن مذاکرات پاکستان کی بقاء اور سلامتی کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔